میونسپل کمشنر محمد علی شیخ کا شہر کی مختلف یوسیز اور پارکس کا دورہ

پیر 1 جون 2020 22:57

سکھر۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) میونسپل کمشنر محمد علی شیخ کے شہر کی مختلف یوسیز اور پارکس کے دورے ‘ صفائی ستھرائی سمیت ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ‘ انجینئرز اور عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے انجینئرز کے ہمراہ شہر کی مختلف یوسیز کا دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا اور اپنی نگرانی میں مختلف علاقوں کی صفائی کروائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بندر روڈ کے دورے کے موقع پر دعا چوک پر جاری سیوریج لائن کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور ٹھیکیدار کو کام کی رفتار تیز کرنے اور کام کو معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی‘ میونسپل کمشنر نے دعا چوک پر جاری بیوٹیفکیشن کے کام کا بھی جائزہ لیا ‘ کام کی سست رفتاری پر ٹھیکیدار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کام کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں میونسپل کمشنر نے شہر کے مختلف پارکس فاطمہ جناح ‘ پیرزادہ پارکس سمیت دیگر کا بھی دورہ کیا اور وہاں جاری تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ اور استعمال ہونے والے میٹریل کا معائنہ کیا ‘ اس موقع پر انہوں نے انجینئرز کو پلان اور مقررہ مدت میں کام مکمل کروانے کی ہدایت جاری کیں۔