میونسپل کمشنر کا پارکس میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ

پیر 1 جون 2020 22:58

سکھر۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) میونسپل کمشنر کا میونسپل کی زیر نگرانی پارکوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ، ٹھیکہ داروں کیجانب سے سست روی پر برہمی کا اظہار، شہر میں تفریح کے مقامات عوام کو فراہم کرنے کے لئے میونسپل ہمیشہ کوشاں رہی ہے، محمد بن قاسم پارک، لطیف پارک، پیرزادہ پارک سمیت دیگر پارکوں میں جاری ترقیاتی کامون کو پورا کرکے جلد عوام کو تفریح کی سہولیات فراہم کریں گے۔

عوام تفریحی پارکوں میں اجازت ملنے کے بعد تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ان تفریحی پارکوں میں جاسکیں گے۔

(جاری ہے)

میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ میونسپل کارپوریشن اور میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ ہمیشہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ہمیشہ کوشاں رہے ہیں، میئر سکھر کے احکامات کے بعد شہر بھر کے تفریحی پارکوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے نکلا ہوں، عدالت کے احکامات کے بعد مینارا روڈ پر قائم غازی شہید فیملی پارک کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر میونسپل کمشنر کا کہنا تھا کہ شہید غازی پارک کی تعمیرات کے لئے فنڈز حکومت سے منظور ہوچکے ہیں، جلد ہی سکھر کے شہریوں کو شہید غازی پارک مکمل کراکر تفریحی کے لئے کھولا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :