مریم اورنگزیب کی ممتاز سماجی کارکن اور پی ٹی آئی کے رہنما ابرار الحق کی صحت یابی کیلئے دعا

پیر 1 جون 2020 23:02

اسلام آباد۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ممتاز سماجی کارکن جن اور پی ٹی آئی کے رہنما ابرار الحق کی صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

پیرکو اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے ممتاز سماجی کارکن اور پی ٹی آئی کے رہنما ابرار الحق کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع سن کر ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔