حکومت نے پٹرولیم کی مصنوعات میں ریلیف فراہم کرکے عوام دوستی کا ثبوت دیا ہے ،اعجازاحمد چودھری

پیر 1 جون 2020 23:19

لاہور۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم کی مصنوعات میں ریلیف فراہم کرکے عوام دوستی کا ثبوت دیا ہے ، وزیراعظم عمران خان غریب عوام کا درد رکھتے ہیں، سائوتھ ایشیا ممالک میں سب سے کم ترین پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان میں ہیں، ماضی کے کرپٹ حکمرانوں نے صرف عوام کا خون چوسا ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ہمہ وقت کوشاں ہے ۔

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی لانے پر مبارکباد کی مستحق ہے ، مریم نواز اور شہبازشریف جھوٹ بولنے کی بجائے نوازشریف کے حوالے سے قوم کو حقائق سے آگاہ کریں، نوازشریف لندن علاج کی بجائے سیر سپاٹوںمیں مصروف ہیں، شریف خاندان نے ہمیشہ پاکستانی قوم کو دھوکا دیا ہے ، انکا کہنا تھا کہ عوام کورونا وائرس سے بچائو کیلئے سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو، حکومت اور عوام مل کر ہی کورونا کی جنگ جیت سکتی ہے ، عوام سماجی فاصلوں کو برقرار رکھے، لاہور میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد روز بروز اضافہ تشویشناک صورتحال کا سامنا ہے ، عوام حکومت کے احتیاطی تدابیر پر عمل کرے ، ماسک ، سینٹائزر سمیت حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے ، کورونا وائرس سے بچائو کیلئے حکومت نے بہترین مثالی اقدامات اٹھائے ہیں۔