پی ایس پی قائد اعظم کا وہ پاکستان شرمندہ تعبیر کرے گی جہاں زبان، رنگ، نسل، مسلک اور مذہب کی بنیاد پر نفرت یا تعصب نہ ہو، مصطفی کمال

پیر 1 جون 2020 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ پی ایس پی قائد اعظم کا وہ پاکستان شرمندہ تعبیر کرے گی جہاں زبان، رنگ، نسل، مسلک اور مذہب کی بنیاد پر نفرت یا تعصب نا ہو۔ ہم انشا اللہ پاکستان کو قائد اعظم کی تعلیمات کے مطابق ایسا ملک بنائیں گے جہاں حکمرانی عوام کی ہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاس کراچی میں پاکستان مسیح پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری ٹیرنس فرانسیسں کے ہمراہ شینیل رحمت، روجر ڈیسوزہ، نعیم گل اور شعبہ خواتین کی شیرل فاخرہ کی پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر رکن نیشنل کونسل اور ڈسٹرکٹ ساتھ کے صدر شیراز وحید، ڈسٹرکٹ اور ٹان کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ مصطفی کمال نے مزید کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتیوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں، تمام مذاہب کے ماننے والے اپنے اپنے عقائد کے مطابق ناصرف زندگی بسر کر رہے ہیں بلکہ تمام اداروں میں اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر شمولیت اختیار کرنے والے افراد نے پی ایس پی کو پاکستان کی واحد امید قرار دیتے ہوئے چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال کا ساتھ دینے کا عہد بھی کیا۔