جمعیت علماء اسلام پنجاب کے رہنما چوہدری امتیاز قمر انتقال کرگئے، مولانا فضل الرحمان کا اظہار افسوس

پیر 1 جون 2020 22:30

اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) جمعیت علماء اسلام پنجاب کے رہنما چوہدری امتیاز قمر انتقال کرگئے۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امتیاز قمر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں امتیاز قمر کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، مرحوم پارٹی کا اہم اثاثہ تھے اور انہوں نے لاہور میں ہمیشہ پارٹی کے سربلندی کیلئے کام کیا اور پوری زندگی پارٹی کے نظریات کے ساتھ وفادار رہے۔