ں* صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم کا استعفیٰ منظور کر لیا

پیر 1 جون 2020 22:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے سپریم کورٹ میں زیرسماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں وفاق کی نمائندگی کرنے کے لئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

بیرسٹر فروغ نسیم نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں وفاق کی نمائندگی کے لئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے مذکورہ کیس میں وفاق کی نمائندگی سے معذرت کی تھی جس کے باعث بیرسٹر فروغ نسیم سپریم کورٹ میں وفاق کی بطور وکیل نمائندگی کریں گے۔ واضح رہے کہ فروغ نسیم اس سے قبل بھی مختصر مدت کے لئے استعفیٰ دے کر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت کے حوالے سے کیس میں وفاق کی نمائندگی کر چکے ہیں اور کیس ختم ہونے کے بعد انہوں نے دوبارہ وفاقی وزیر قانون کا عہدہ سنبھال لیا تھا۔ ۔