د* وزیراعظم عمران خان کا اٹلی کے وزیراعظم جوزپے کونٹے سے ٹیلیفونک رابطہ

ً کورونا وباسے نمٹنے کے لئے اقدامات اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 1 جون 2020 22:35

> اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2020ء) وزیراعظم عمران خان نے اٹلی کے وزیراعظم جوزپے کونٹے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں کورونا وباسے نمٹنے کے لئے اقدامات اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ عمران خان نے کورونا سے ہلاکتوں پر اطالوی وزیراعظم سے افسوس کا اظہار کیا۔ پیر کے روز وزیراعظم عمران خان نے اطالوی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

دونوں رہنمائوں نے کورونا وائرس وبا سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اٹلی میں کورونا کے باعث ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ پاکستان کی جانب سے کورونا وائرس کے تدارک کے لئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کریک ڈائون کے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

مودی حکومت کی پالیسیاں خظے کے امن کے لئے خطرہ ہیں اس لئے بھارت میں مسلمانوں کے ہونے والے سلوک پر عالمی برادری آواز اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کورونا کے باعث صحت، سماجی و اقتصادی اثرات کے دوہرے چیلنج کا سامنا ہے۔ ترقی پذیر ممالک کے لئے قرضوں میں نرمی کا عالمی پروگرام ناگزیر ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اطالوی ہم منصب کودورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے اٹلی کے تعاون کے شکرگزار ہیں۔ ۔