ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے رہنمائوں کا شام میں خلیفہ اسلام حضرت عمر بن عبدالعزیز اور ان کی اہلیہ کے مزاروں کی بے حرمتی پر اظہار افسوس، سانحہ کی مذمت

پیر 1 جون 2020 22:40

اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے رہنمائوں صدر صاحبزادہ ابوالخیرڈاکٹر محمد زبیر اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے شام میں خلیفہ اسلام حضرت عمر بن عبدالعزیز اور ان کی اہلیہ کے مزاروں، جسد خاکی کی بے حرمتی پر سخت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس سانحہ کی شدید مذمت کی ہے۔ پیر کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی شام میں حضرت عمار بن یاسرؒ اوردیگر اکابرین کے مزاروں کی بے حرمتی کی گئی ایسی ناپاک جسارت کوئی مسلمان نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

یہ اسلام دشمن قوتوں کی سوچی سمجھی سازش ہے تاکہ عالم اسلام میں نفرت کی آگ بھڑکا کر اپنے مذموم مقاصد پورے کر سکیں۔انہوں نے کہاکہ پوری امت مسلمہ اس واقعہ پردل گرفتہ ہے۔ او آئی سی کو فوری طور پر اس قبیح جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو بے نقاب کر کے اس پر سخت ایکشن لینا ہوگا تاکہ آئندہ کسی کو محترم ہستیوں کے مزاروں کی بے حرمتی کی جرا ت نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ عالم اسلام کے حکمرانوں کو بھی اس موقع پر اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس واقعہ کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا تاکہ امت کو انتشار سے بچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :