#کرونا وائرس کی صورتحال خطرناک اور تشویشناک ہے مگر بے بنیاد الزامات کا اگر جواب نہ دیا جائے تو ناقدین کہتے ہیں کہ کیوں خاموش ہیں،بیرسٹر مرتضی وہاب
پیر 1 جون 2020 22:40
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ چینی ایکسپورٹ کی وزیراعظم عمران خان نے منظوری دی اس کے بعد وفاقی کابینہ سے منظوری لی گئی مگر وزیراعظم عمران خان کو انکوائری کمیشن کے سامنے نہیں بلایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کسی نہ کسی کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ شہزاد اکبر اور وفاقی حکومت وزیراعظم کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی بحران پر براہ راست وزیراعظم عمران خان زمہ دار ہیں۔ معاون خصوصی برائے احتساب اس بات کا اعتراف کررہے ہیں کہ وزیراعظم نے چینی ایکسپورٹ کی اجازت دی اور یہ کہتے ہیں کہ ہم سے ماضی کا حساب لینگے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف گیارہ ماہ چینی بحران سے 40.5 ارب روپے لوگوں نے کمائے یہ کہتے ہیں کہ 26 ارب روپے کا جواب لینگے پہلے یہ سوال تو کریں۔ وزیراعظم سے سوال نہیں پوچھا جاتا کیونکہ ان کا تعلق پیپلزپارٹی سے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 22 ماہ میں انہوں نے ثابت کردیا کہ ایک نہیں دو پاکستان ہیں اپوزیشن کے لئے الگ اور ان کے لئے الگ پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شمیم نقوی کہتے ہیں کہ آصف زرداری کے 18 شوگر ملز ہیں یہ غلط ہے۔ آصف زرداری نے اپنے اثاثے الیککشن کمشین میں ظاہر کردئیے ہیں اگر اپوزیشن لیڈر کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو وہ الیکشن کمیشن سے رجوع کرے میں بے بنیاد الزامات کی نفی کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پی ٹی آئی والیایک نہیں دو پاکستان پر یقین رکھتے ہیں۔ ایک پاکستان میں اپوزیشن کو بغیر تحقیق کے گرفتار کرلیا جائے اور حکومتی ارکان کو الزام ثابت ہونے پر بھی رعایت دی جاتی ہے۔ پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں نے سابق صدر آصف علی زرداری پر سولہ شوگر ملز ہونے کا الزام عائد کیا جبکہ آصف زرداری منتخب پارلیمینٹیرین ہیں انکے تمام اثاثے الیکشن کمیشن میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانونی اعتبار سے ہم پر کیس ہی نہیں بنتا اس لئے یہ سیاسی پوائٹ اسکورنگ کے لئے پریس کانفرنس کا سہارا لیتے ہیں اگر قانون کا راستہ اختیار کرنا پڑا تو ہم ضرور کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے 1.3 ارب روپے اومنی گروپ کو سبسڈی دی جبکہ 1.9 ارب روپے جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی شوگر ملز کو سبسڈی دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ کا اس انکوائری کمیشن سے تعلق ہی نہیں صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لئے پی پی قیادت اور اور وزیراعلی کو شامل کیا جارہا ہے یہ کہہ دیں کہ وزیراعظم عمران خان سے ایکسپورٹ کرنے کی اجازت نہیں دی یہ بھی کہہ دیں کہ تمام باتیں غلط ہیںاور کمیشن رپورٹ بھی غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی اسکینڈل میں جو قوانین ہمارے لئے ہیں وہی حکومتی وزرائ اور پی ٹی آئی والوں کے لئے ہونے چاہییں۔ ترجمان سندھ حکومت نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے زائد بل بھیجے کی شکایات ہیں ہم تو صارفین کو ریلیف دینا چاہتے تھے اور گورنر سندھ نے یہ رعائت وفاق کی طرف سے دینے کا کہا تھا اور ہمارے ریلیف آرڈیننس پر اعتراض کیا تھا۔ یہ کہتے کچھ اور کرتے کچھ اور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش ہے سندھ حکومت نے صرف پہلا لاک ڈاؤن کا فیصلہ خود کیا جبکہ دیگر لاک ڈاؤن یا نرمی کا فیصلہ وفاقی حکومت کی مشاورت سے کئے گئے اب فیصلہ وفاق نے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے ہسپتالوں میں صورتحال خطرناک ہے اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں کے غیر زمہ دارانہ بیانات اس پر مستزاد ہیں جسکی وجہ سے عوام میں کورونا کا تاثر غلط جارہا ہے اور لوگ سمجھتے ہیں کہ کورونا وبائ سے شائد حکومت اور ڈاکٹروں کو فائدہ مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرعلی سندھ آج بھی قومی اقتصادی کمیٹی کے اجلاس میں پورا کیس رکھیں گے جبکہ ہمارا موقف یہ ہے کہ پورے پاکستان کو یک آواز ہونا ہوگا اور اس کا واحد راستہ احتیاط ہے ورنہ ہم تمام کو خطرات لاحق ہیں۔#مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.