ْ بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ میں تھری اور فور جی انٹرنیٹ سروس دو روز کے لئے بند کردی گئی

پیر 1 جون 2020 23:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ میں تھری اور فور جی انٹرنیٹ سروس دو روز کے لئے بند کردی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کی شب کوئٹہ شہر اور اسکے 20کلو میٹراطراف میں تھری اور فورجی سروس بند کردی گئی ،ذرائع کے مطابق یہ سروس پیر کی شام سے بدھ کی دوپہر دو بجے تک بند رہے گی تاہم سروس بند کرنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں ، اس حوالے سے رابطہ کرنے پر حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں تھری او ر فور جی سروس بند نہیں کی نہ ہی ایسی کوئی سفارش وفاقی حکومت کو بھیجی گئی ہے البتہ وفاقی حکومت کی جانب سے اگر یہ اقدام کیاگیا ہے تو اس متعلق علم نہیں ہے، دوسری جانب اچانک سروس بندش کی وجہ سے عوام کو تشویش اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پی ٹی اے کے ترجمان سے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔