تھانہ بھارہ کہو پولیس کی بڑی کارروائی،گھریلو چوری کی وارداتوں میں ملوث سرکردہ رکن رحمت اللہ افغانی گرفتار، لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد

منگل 2 جون 2020 00:15

اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) ایس پی سٹی زون عمرخان کی ہدایت پرتھانہ بھارہ کہو پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گھریلو چوری کی وارداتوں میں ملوث سرکردہ رکن رحمت اللہ افغانی کوگرفتار کر کے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم سے برآمد ہونے والی اشیاء میں موٹرسائیکل، دو پسٹل 30 بور، ایل ای ڈیز، کیمرے، گھڑیاں، موبائل فونز، لیپ ٹاپز، 50 ہزار نقدی اور واردات کے دوران استعمال ہونے والے آلات شامل ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں چوری کی متعدد وارداتیں کر نیکا انکشاف کیا ہے۔ملزم کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ کارروائی ایس پی حمزہ امان اللہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو نوید اور ان کے اہلکاروں نے کی۔اس کامیابی پر آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پوری ٹیم کو شاباش دی ہے۔

متعلقہ عنوان :