عبداللہ قریشی نے اپنا نیا ویڈیو’’کتنی دیر‘‘ ریلیز کردیا

منگل 2 جون 2020 11:05

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) مشہور گلوکار عبداللہ قریشی نے ایک اور سنگل ’’کتنی دیر‘‘ریلیز کردیا ہے جو خصوصی سوچ پر مبنی میوزک ویڈیو کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے وہ گزشتہ تین ماہ کے دوران میں تین میوزیکل سنگل ریلیز کرچکے ہیں۔جوش و جذبہ سے بھرپور یہ نغمہ آپ کوتاریک وقت میں جب آپ مکمل مایوسی محسوس کررہے ہوں، امید کی روشنی تلاش کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

اس ٹریک میں بھرپور طریقے سے واضح کیا گیا ہے کہ آزمائش کی گھڑ ی میں آپ اپنے رب پر مکمل یقین رکھیں کہ وہ ضرور نجات دے گا۔خوبصورت شاعر ی اور قریشی کی پراثر آواز میںیہ تازہ ترین ٹریک نرم سروں کے ساتھ سننے والوں کے دل پرگہرا تاثر پیدا کرتا ہے۔ میوزک ویڈیو میں ایک لڑکی کی زندگی کا سفر دکھایا گیا ہے جس کی آنکھوں کی روشنی ختم ہوچکی ہے مگر وہ اپنی جدوجہد جاری رکھتی ہے اور آخر کار اسی حالت کے ساتھ زندگی گزارنا سیکھ جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس نئے ٹریک کے پس پردہ سوچ اور پروسیس پر گفتگو کرتے ہوئے قریشی نے کہا،" میرے نزدیک یہ نغمہ ایک مشاہدہ کی وضاحت کرتاہے کہ کس طرح اللہ کا ہمارے لئے ایک پلان ہوتاہے جس سے ہم بالکل بے خبر ہوتے ہیں۔ جب وہ آپ سے آپ کی کوئی قیمتی چیز لے لیتا ہے تو پھر اپنے طریقے کے مطابق اس کے بدلے کچھ نہ کچھ ہمیں دیتا ہے۔’’کتنی دیر‘‘ کے پروڈیوسر سعد سلطان ہیں اور اس کی کمپوزنگ عبداللہ قریشی اور راجو RnB نے کی ہے۔

میوزک ویڈیو میں فنکارہ کومل جمیل نے اداکاری کی ہے جس کی ہدایات احسن محمود نے دیں جو اس سے پہلے اسی گلوکار کیلئے ’’انتظار‘‘کی ویڈیو کی ہدایت دے چکے ہیں۔گلوکار، نغمہ نگار اور کمپوزر نے اپنے موسیقی کے کیریئر کا آغاز یوٹیوب پر کورز اور رینڈیشنز سے کیا اور اپنی خوبصورت آواز کی بناء پر جلد ہی مقبولیت حاصل کرلی۔ اس ابھرتے ہوئے ستارے نے ملک میں اور بیرون ملک میں پرفارمنسز اور کنسرٹس کے ساتھ نمایاں مقام حاصل کرلیا ۔نیس کیفے بیسمنٹ سیزن 4 میں اپنے ابتدائی نغمے "آواز دو"کے علاوہ قریشی نے اپنے سنگلز کے ساتھ کامیابی کا سفر تیزی سے طے کرنا شروع کردیا ہے جن میں داستان، گائے آسمان، کالی سینٹرو، لاپتہ اور آجا شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :