Live Updates

چینی اسکینڈل میں عمران خان کو کٹہرے میں لانے تک قوم چین سے نہیں بیٹھے گی‘چوہدری اختر اقبال ڈار

چینی کمیشن کی رپورٹ حقائق اور شواہد چیخ چیخ کر بتا رہے ہیں وزیر اعظم نے چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی اور عثمان بزدار نے سبسڈی دی

منگل 2 جون 2020 11:05

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین چوہدری اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ چینی اسکینڈل میں عمران خان کو کٹہرے میں لانے تک قوم چین سے نہیں بیٹھے گی اور نہ ہی عمران خان کو چین سے بیٹھنے دیا جائے گا چینی کمیشن کی رپورٹ حقائق اور شواہد چیخ چیخ کر بتا رہے ہیں کہ وزیر اعظم نے چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی اور عثمان بزدار نے سبسڈی دی انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جہانگیر ترین کو محکمہ فوڈ میں مداخلت کی اجازت دی اور وفاقی سیکرٹری فوڈ سمیت چاروں صوبوں کے سیکرٹری فوڈ پر مشتمل کمیٹی کو جہانگیر ترین ہیڈ کرتے تھے انہوں نے کہا کہ وہ کمیٹی چینی گندم کی ایکسپورٹ اور پرائس کے فیصلوں کا تعین کرتی ہے یہ کھیل بلے کو دودھ کی رکھوالی رکھنے کے مترادف تھا انہوں نے کہا کہ شوگر مافیا کی رپورٹ آنے کے بعد ابھی تک حکومت نے اس پر کوئی اقدام نہیں کیا اور نہ ہی چینی کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے عمران خان کے دور میں مختلف محکموں میں غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالے جا رہے ہیں سردیوں میں گیس کے بلوں میں اضافہ کیا گیا پھر واپس لینے کی بات کی گئی لیکن عوام کو رقم واپس نہیں کی گئی بار بار بجلی کے نرخوں میں اضافہ کیا گیا آج تک چینی اور آٹے کی قیمت کنٹرول نہ کی جاسکی انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ٹائیگر پی ٹی آئی کو چلانے کا معاوضہ وصول کر رہے ہے جو کہ ڈھٹائی بے شرمی ہٹ دھرمی کی زندہ مثال ہے دوسری طرف عمران خان کسی کو نہ چھوڑوں گا کی رٹ لگائے ہوئے ہیں اور اپنے کماؤ پتروں کے ذریعے لوٹ مار کی جا رہی ہے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات