کینیڈین فوجی طیارہ حادثے کی وجہ پرندے کا ٹکرائو ہو سکتی ہے، تحقیقاتی ٹیم محکمہ قومی دفاع

منگل 2 جون 2020 11:29

اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) کینیڈا کی فوج نے کہا ہے کہ صوبہ برٹش کولمبیا میں کینیڈین فوج کے طیارہ حادثے کی وجہ پرندے کا ٹکرائو ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

کینیڈا کے محکمہ قومی دفاع کی تحقیقاتی ٹیم نے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ ماہ صوبہ برٹش کولمبیا میں حادثے کا شکار ہونے والے رائل کینیڈین ایئر فروس کا طیارہ سی ٹی۔ 114 حادثے سے قبل کی وڈیو فوٹیج کے مطابق پرندہ طیارے کے دائیں انجن کے بہت قریب سے گزرا اور گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ رائل کینیڈیئن ایئر فورس کے مطابق طیارے نے 18 مئی کو کاملوپس ایئرپورٹ سے اڑان بھری جس کے تھوڑی ہی دیر بعد صوبہ برٹش کولمبیا کے شہر کاملوپس میں ایک گھر کے صحن میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :