مریم اورنگزیب کی اسلام آباد کے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی عدم موجودگی کی مذمت

منگل 2 جون 2020 11:40

مریم اورنگزیب کی اسلام آباد کے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی عدم موجودگی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اسلام آباد کے ہسپتالوںمیں وینٹی لیٹرز اور ڈاکٹرز کے لئے حفاظتی اقدامات کی عدم موجودگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز نشاندہی پر چودہ وینٹی لیٹر پمزہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل ہوئے جو فنکشنل ہی نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پمز ہسپتال میں ہنگامی طورپر بھیجے گئے وینٹی لیٹرز کے ساتھ مطلوبہ کارڈیک مانیٹر اور انفیوشن پمپس موجود نہیں ہیں، پھربھی جھوٹ بولا جارہا ہے کہ نوے وینٹی لیٹرزدستیاب ہیں۔

مزید کہا کہ پولی کلینک ہسپتال میں کورونا کے صرف چار مریضوں کے لئے وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔ خدا کا واسطہ ہے صحت پر سیاست نہ کریں۔مریم اورنگزیب نے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کوحفاظتی لباس فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں میں صرف کورونا آئیسولیشن وارڈز کے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو پی پی ایز دینا غلط پالیسی ہے ملک بھر میں ڈاکٹر، نرسز اور طبی عملہ کورونا کا شکارہورہا ہے جس کے ذمہ دار وزیراعظم ہیں۔