غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے خلاف عالمی مہم کا آغاز

منگل 2 جون 2020 11:49

غرب اردن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقے میں موجود یہودی کالونیوں پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری کے اعلان اور غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے اسرائیلی فیصلے کے خلاف عالمی مہم شروع کی گئی ہے۔مرکز فلسطین اطلاعات کے مطابق اس مہم کا مقصد غرب اردن کی فلسطینی، تاریخی اور جغرافیائی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس پر اسرائیلی ریاست کے غاصبانہ قبضے کی توسیع کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔

(جاری ہے)

اس مہم کی جانب سے غرب اردن کے بارے جاری کردہ تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن تاریخی ارض فلسطین کا اٹوٹ انگ ہے۔ یہ علاقہ زمین، باشندوں، قضیہ اور تشخص ہراعتبار سے فلسطین کا جزو ہے۔اس مہم کے مقاصد میں اہم ترین مقصد غرب اردن کا اسرائیل سے الحاق روکنا ہے۔ یہ مہم پورے جون کے مہینے میں عالمی سطح پر جاری رہے گی اور اس دوران غرب اردن کے حوالے سے عالمی سطح پر آگاہی پروگرامات اور علاقے پر اسرائیلی قبضے کے اعلان پرعمل درآمد کی روک تھام کے لیے سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :