اسرائیل، کرونا وائرس کے متاثرین کی تلاش انٹیلی جینس کے سپرد

منگل 2 جون 2020 12:02

اسرائیل، کرونا وائرس کے متاثرین کی تلاش انٹیلی جینس کے سپرد
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اسرائیل کی اندرون ملک کام کرنے والی سیکیورٹی سروس، شین بیٹ کو متحرک کر دیا گیا ہے جس پر اس بارے میں سخت تشویش پیدا ہو گئی ہے کہ حکومت اپنے اختیارات سے حد سے زیادہ تجاوز کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس نئے اقدام کے تحت سیکیورٹی سروس گزشتہ دو مہینوں سے ہر ایک کے موبائل فون پر یہ تعین کرنے کے لئے نظر رکھ رہی ہے کہ ان میں سے کتنے افراد کا کرونا وائرس کے مریضوں سے ممکنہ رابطہ رہا ہے۔

اس بات پر انسانی حقوق کے بعض گروپوں نے لوگوں کی داخلی زندگی میں دخل اندازی کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے، لیکن بیشتر اسرائیلی ان اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، اور سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ یہ کاروائیاں مستقل حیثیت نہ اختیار کر لیں۔