اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو اور دو وزرا کا کرونا کا شکار ہونے کا شبہ

وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر میں کام کرنے والے ایک ملازم کو کرونا وائرس کا انفکشن ہوا تھا،اسرائیلی میڈیا

منگل 2 جون 2020 12:20

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو اور دو وزرا کا کرونا کا شکار ہونے کا شبہ
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کی حکومت کیدو وزرا کے کرونا کیمریض سے میل جول کی وجہ سے خود کرونا کی وبا کا شکار ہونے کا شبہ ہے جس کیبعد انہیں الگ تھلگ کیا جاسکتا ہے۔اسرائیل کے ٹی وی نے بتایا کہ وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر میں کام کرنے والے ایک ملازم کو کرونا وائرس کا انفکشن ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اس کا طبی معائنہ کیا گیا جس پر وہ کرونا کا مصدقہ مریض نکلا۔ طبی تحقیقات کے بعد کرونا وائرس سے متاثرہ ملازم وزیراعظم کے دفتر میں ڈیوٹی پر تھا۔ حکام اس بات کی چھان بین کررہے ہیں کہ آیا کرونا مریض کے وزیراعظم کے قریب رہنے سے نیتن یاھو متاثر ہوئے ہیں یا نہیں۔خیال رہے کہ نیتن یاھو اس سے قبل بھی دو بار مشتبہ کرونا مریضوں سے میل جول اور ایسے رہ نمائوں جو بعد میں کرونا کے مریض نکلے سے ملاقاتوں کے بعد قرنطینہ منتقل کیے جا چکے ہیں۔