لاہور کے 8 زون کورونا کے حوالے سے سب سے زیادہ خطرناک قرار

اسمارٹ سیمپلنگ کے ذریعے سمن آباد اورکینٹ زون سے 7۔14 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی منگل 2 جون 2020 13:45

لاہور کے 8 زون کورونا کے حوالے سے سب سے زیادہ خطرناک قرار
لاہور( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 2 جون 2020ء ) لاہور کے 8 زون کورونا وائرس کے حوالے سے سب سے زیادہ خطرناک قرار دے دیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سمن آباد اورکینٹ زون سے 7۔14 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جبکہ سمارٹ سیمپلنگ کے بعد داتا گنج بخش زون کو بھی حساس قرار دے دیا گیا ہے۔ اسمارٹ سیمپلنگ کے دوران اچھرہ ، گلشن راوی ، سمن آباد اور چوبرجی کی 40 آبادیوں سے کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ کینٹ زون سے غازی روڈ، والٹن روڈ اور کماہاں کی 36 آبادیوں سے بھی کیسز رپورٹ ہوئے۔ مال روڈ کے اطراف کی بات کی جائے تو لارنس روڈ ،کوئنز روڈ اور اطراف کے 32 علاقوں میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ جبکہ سب سے زیادہ کیسز کا انکشاف لاہور کے پوش اور گنجان علاقوں میں ہوا ہے۔ خیال رہے محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب نے لاہور میں کورونا کی رینڈم سیمپلنگ کے بعد خطرناک صورتحال سے آگاہ کیا تھا، سمری میں لوگوں کو سختی سے گھروں میں محدود کرنے کی تجویز دی تھی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت پنجاب نے فیصلہ سازوں کو خبردارکیا ہے کہ لاہور میں کورونا مریضوں کی تعداد کا اندازہ 6 لاکھ 70 ہزار ہے۔ جبکہ لاہور کا کوئی بھی قصبہ اور رہائشی علاقہ کورونا وائرس سے محفوظ نہیں۔ رینڈم سیمپلنگ میں معلوم ہوا ہے کہ لاہور کا کوئی رہائشی علاقہ کورونا سے محفوظ نہیں ہے۔ رینڈم سیمپلنگ لاہور کے ہاٹ سپاٹ، رہائشی، دفاترز اور عام جگہوں پر کام کرنے والے لوگوں میں کی گئی، اس دوران اسمارٹ سیمپلنگ میں 6.1 فیصد اور سیمپلنگ میں 5.1 فیصد کیسز مثبت رپورٹ ہوئے۔ بعض علاقوں میں 14 فیصد سے بھی زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔، جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیل چکا ہے۔سمری میں لوگوں کو سختی سے گھروں تک محدود کرنے کی تجویز دی گئی۔ 

متعلقہ عنوان :