آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

منگل 2 جون 2020 13:49

آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 103800کیوسک اور اخراج ایک لاکھ پانچ ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 71700کیوسک اور اخراج71700کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد57700کیوسک اور اخراج70 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد39 ہزارکیوسک اور اخراج14500 کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1445.21 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.084 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1211.25 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.071 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.30 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.045 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :