راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں،7 ملزمان گرفتار، 8کلو چرس برآمد

منگل 2 جون 2020 14:33

راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں،7 ملزمان گرفتار، ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) راولپنڈی پولیس کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا ہے کہ منشیات فروشی کا خاتمہ کرنے کے لیے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے ارد گرد نظر رکھیں اور اگر کوئی اس مکروہ دھندے میں ملوث ہے تو اس کی اطلاع ہمیں دیں انہوں نے کہا ہے کہ پولیس کا کام جرائم کی روک تھام کے لیے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کرنا ہے ۔

دریں اثناء راولپنڈی کے مختلف تھانوں کی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سات ملزمان گرفتار کر کے آٹھ کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔ منگل کو پیرودھائی پولیس نی3 منشیات فروش گرفتارکر04 کلو سے زائد چرس برآمدکرلی۔ گرفتار ملزمان میں گل زمان عرف چھینہ سے 1400گرام چرس، عمران سے 1500گرام چرس اورنصیراللہ سی1300گرام چرس برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

نصیر آباد پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتارکر کی02 کلو سے زائد چرس برآمدکی۔ منشیات فروش مسعود عرف کہوٹ سے 1200 گرام چرس جبکہ غلام شبیر سے 1100 گرام چرس برآمد ہوئی،گوجر خان پولیس نے سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار کر کے 2 کلو سے زائد چرس برآمدکر لی ۔ملزم اصغر علی عرف بگا سے 2175 گرام چرس برآمدہوئی پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

راولپنڈی کے مکینوں نے منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام میں راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس نے جرائم کی شرح پر قابو پانے کے لیے مختلف پالیساں بنائی ہیں مگر تاحال جرائم میں کمی نہیں لائی جاسکی۔انہوں نے کہا ہے کہ سٹی پولیس آفیسر کی ہدایت پر راولپنڈی میں پچھلے چھ ماہ سے روزانہ کی بنیاد پر تمام تھانوں کی حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کی جارہا ہے مگر تاحال راولپنڈی شہر سے منشیات فروشی کو دھندہ ختم نہیں ہوسکا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی کو روکنے کے لیے سب سے پہلے اس کی سمگلنگ کو روکا جائے اور ایسے افراد کو قانونی شکنجے میں لایا جائے جو منشیات کو اس شہر میں لاکر فروخت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ شہر کے تمام داخلی راستوں میں خصوصی پکٹس قائم کی جائے جائیں جو صرف منشیات سمگلر پر نظر رکھیں اوران کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے۔