ترکی روزانہ قومی اتحاد کی فوج کو ہتھیاراور آلہ کار جنگجو بھیج رہا ہے،لیبی جنرل

ہم نے نوٹ کیا ہے دوسری طرز کے ہتھیار بھی ملک میں لائے جارہے ہیں، بریگیڈ جنرل خالد المحجوب

منگل 2 جون 2020 14:36

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) ترکی نے لیبیا میں قومی اتحاد کی حکومت کی حمایت میں آلہ کار جنگجو اور ہتھیار بھیجنے کاسلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔لیبیا کے مشرق سے تعلق رکھنے والی قومی فوج (ایل این ای) کے بریگیڈ جنرل خالد المحجوب نے عرب ٹی وی نے بتایاکہ ترکی سے طیاروں کی روزانہ آمد ہورہی ہے،ان کے ذریعے آلہ کار جنگجوؤں ، ہتھیاروں اور جنگی آلات کو لیبیا منتقل کیا جارہا ہے۔

حال ہی میں ہم نے یہ بھی نوٹ کیا ہے کہ دوسری طرز کے ہتھیار بھی ملک میں لائے جارہے ہیں۔ترکی لیبیا میں جی این اے کی ایل این اے کے خلاف جنگ میں حمایت کررہا ہے۔اس پر قبل ازیں بھی لیبیا میں ہزاروں جنگجوؤں،اسلحہ ، ہتھیاروں اور ڈرونز کو بھیجنے کے الزامات عاید کیے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

المحجوب کے اس بیان سے قبل اٹلی کی ایک ویب گاہ اٹل میل راڈار نے ترکی کے دو طیاروں کی لیبیا کے شہر مصراتہ میں آمد کا سراغ لگایا تھا۔

اس نے بتایا تھا کہ پہلا طیارہ سوموار کی نصف شب لیبیا پہنچا تھا۔اس وقت ترکی کا دوسرا فوجی طیارہ بحر متوسط کے اوپر پرواز کررہا تھا۔المحجوب کے مطابق ترکی نے جی این اے کو مختلف اقسام کے ہتھیار بھیجے ہیں۔ان میں خودکش حملوں میں استعمال ہونے والے طیارے اور فوجی ڈرونز بھی شامل ہیں۔ان پر دھماکا خیز مواد لدا ہوا ہے اور ان سے افراد اور مخصوص اہداف دونوں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :