آئی سی ای میں روئی کے نرخوں میں 3.79 فیصد اضافہ

منگل 2 جون 2020 14:54

آئی سی ای میں روئی کے نرخوں میں 3.79 فیصد اضافہ
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں 3.79 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ تاجروں کی جانب سے خریداری کا آغاز اور امریکی مرکز ٹیکساس میں خشک موسم کے باعث پیداوار متاثر ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ایکسچینج میں وقفے پر روئی کے جولائی کے لیے سودے 2.18 سینٹ (3.79 فیصد) بڑھ کر 59.77 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔ایکسچینج میں روئی کی کل 37434 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 8845 زیادہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :