نہ میں جھوٹا ہوں نہ ہی دھوکے باز، شہروز سبزواری کی صدف کنول سے شادی پر تنقید کے حوالے سے ویڈیو جاری

منگل 2 جون 2020 15:57

نہ میں جھوٹا ہوں نہ ہی دھوکے باز، شہروز سبزواری کی صدف کنول سے شادی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) اداکار شہروز سبزواری کی صدف کنول سے شادی پر تنقید کے حوالے سے ویڈیو جاری کردی۔ انہوں نے جاری ویڈیو میں کہا کہ ماڈل اور اداکارہ صدف کنول کے ساتھ شادی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ایک جھوٹا اور اپنی سابقہ بیوی سائرہ یوسف سے دھوکہ کرنے والا شخص کہنے کے ساتھ ساتھ ان کی فیملی پر بھی کافی غلط باتیںکی جارہی ہیں جو ان کے لئے ناقابل برداشت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی سائرہ یوسف سے علیحدگی صدف کنول کی وجہ سے نہیں ہوئی ہے اور2019 اگست میں انہوں نے اور سائرہ یوسف کی باہمی رضامندی کے ساتھ علیحدگی اختیار کی جس کی وجہ ہم دونوں کی ذاتی وجوہات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدف کنول کو طلاق کے بعد ملے اس سے پہلے ان کا ماڈل سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا یہ ویڈیو وہ اپنی بیٹی نورے شہروز کے لئے بنارہے ہیں تاکہ جب وہ کچھ سال بعد بڑی ہوگی اور اس کے پاس ثبوت ہوگا کہ اس کا باپ ایک جھوٹا انسان نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جو لوگ کہتے ہیں کہ صدف کنول سائرہ یوسف کے گھر برباد کی وجہ ہے وہ ثبوت کے ساتھ یا بغیر اس بات کو ثابت کرے اور وہ ہر اس انسان کو چیلنج کرتے ہیں جو یہ رائے رکھتا ہے کہ صدف کنول کی وجہ سے ہمارا گھر خراب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آخری دم تک اپنی فیملی کے دفاع کے لئے لڑتے نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :