بالی وڈ موسیقار واجد خان 42سال کی عمرمیں انتقال کر گئے

منگل 2 جون 2020 15:59

بالی وڈ موسیقار واجد خان 42سال کی عمرمیں انتقال کر گئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) بالی وڈ کی مقببول موسیقار جوڑی ساجد واجد کے رکن واجد خان 42سال کی عمرمیں انتقال کر گئے۔ کہا جا رہا ہے کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی تاہم ان کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

(جاری ہے)

موسیقار سلیم مرچنٹ نے ان کی موت کی خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ واجد خان کو صحت بارے بہت سے مسائل کا سامنا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل انہوں نے گردے کی پیوند کاری کروائی تھی اور اب ان کے گردے میں انفیکشن تھی۔ حالت بگڑنے پر وہ گزشتہ چار دن سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

متعلقہ عنوان :