عدنان صدیقی، راحت فتح علی خان کا واجد خان کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری

منگل 2 جون 2020 15:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) اداکار عدنان صدیقی نے بالی وڈ میوزک کمپپوزر واجد خان کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ واجد خان ان کے بھائیوں کی طرح تھے اور انہیں ان کی وفات کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ان کا ویک اینڈ واجد خان سے بات کیے بغیر مکمل نہیں ہوتا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے واجد خان کے لیے دعائے مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ۔ گلوکار راحت فتح علی خان نے واجد خان کی موت کو بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کمی کو کوئی پورا نہیں کر سکتا اور ان کے جانے سے موسیقی کی دنیا میں جو خلا پیدا ہو اہے وہ کبھی پُر نہیںہوگا وہ ہمیشہ ان کے دل میں رہیں گے۔ انہوں نے ان کی فیمیلی کے صبر جمیل کی دعا کی۔