فیسکونے ۱ٓج شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کردیا

منگل 2 جون 2020 15:35

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) فیصل ۱ٓباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ۱ٓج بدھ کو شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

فیسکو کے ترجمان نے بتایا کہ برقی لائنوں کی ضروری مرمت ،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنوں پر ضروری مرمت کے کام کے باعث ۱ٓج بدھ3جون کو صبح سات سے دوپہر ایک بجے تک 132کے وی کھرڑیانوالا گرڈسٹیشن کے واپڈا سٹی فیڈرسے صبح آٹھ سے دوپہر دو بجے تک اور 132کے وی فیکٹری ایریاگرڈسٹیشن کے ٹاٹا بازار،امام بارگاہ روڈ،جھنگ بازار اور سرسید فیڈر سے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔