نوازشریف کی صحت کے بارے میں رپورٹ پر کرائے کے ترجمان وزیراعظم، بزدار ،یاسمین راشد پر ایف آئی آر درج کرائیں، طلال چوہدری

عمران خان کا ایک ترجمان خواتین کو ہراساں کرنے پر یونیورسٹی سے نکالاگیا ،جو سوال پوچھا جائے، اس کا جواب دیں، سوال پوچھا وینٹی لیٹرز نہیں،جواب نوازشریف شہبازشریف ، بیان

منگل 2 جون 2020 15:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے معاون خصوصی شہبازگل اور وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو چیلنج دیتے ہوئے کہاہے کہ نوازشریف کی صحت کے بارے میں رپورٹ پر کرائے کے ترجمان وزیراعظم عمران خان، بزدار یاسمین راشد صاحبہ پر ایف آئی آر درج کرائیں۔

ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہاکہ کرائے کے ترجمان تمام سرکاری ڈاکٹروں اور آغاخان ہسپتال کے ڈاکٹروں پر پرچہ درج کرائیں جن کی رائے پر یہ رپورٹ بنی تھی ۔ انہوںنے کہاکہ میاں نواز شریف پنجاب اور وفاق حکومت کی تجویز پر لاہور ہائی کورٹ اور اسلاآباد ہائی کورٹ کی اِجازت پہ علاج کرانے گئے ہیں ،عمران خان کے ترجمان وہ ہیں جو اپنے بچے کو نقل کراتے رنگے ہاتھوں پکڑے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان کا ایک ترجمان خواتین کو ہراساں کرنے پر یونیورسٹی سے نکالاگیا ،جو سوال پوچھا جائے، اس کا جواب دیں، سوال پوچھا وینٹی لیٹرز نہیں، جواب نوازشریف شہبازشریف ،سوال تھا کہ لوگوں کی صحت پر جھوٹ نہ بولیں، پمز اور پولی کلینک میں وینٹی لیٹرز کیوں پورے نہیں جواب نوازشریف شہبازشریف،سوال تھا کہ وینٹی لیٹرز کے ساتھ مانیٹر اور انفیوڑن پمپس کیوں نہیں جواب نوازشریف شہبازشریف۔