پیٹرولیم بحران، صورتحال کنٹرول کرنے کے لئے پیٹرولیم ڈویژن کا اوگرا کو خط

اوگرا ریگولیٹر ہونے کی وجہ سے کمپنیوں کے لیے ہدایات جاری کرے، اوگرا ملک میں تیل کا بحران پیدا ہونے سے روکنے کے لئے اقدامات کرے، پیٹرولیم ڈویژن

Khurram Aniq خُرم انیق منگل 2 جون 2020 16:00

پیٹرولیم بحران، صورتحال کنٹرول کرنے کے لئے پیٹرولیم ڈویژن کا اوگرا ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-02مئی2020 ء) پیٹرولیم بحران سر اٹھانے لگا ہے جس کے بعد صورتحال کنٹرول کرنے کے لئے پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اوگرا ریگولیٹر ہونے کی وجہ سے کمپنیوں کے لیے ہدایات جاری کرے، اوگرا ملک میں تیل کا بحران پیدا ہونے سے روکنے کے لئے اقدامات کرے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے جولائی کے آغاز میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی اور زخیرہ اندوزی جیسی مشکلات کا سامنا ہونے کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ آنے والے کچھ وقت میں ملک کو پیٹرول کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ دستاویز کے مطابق کمپنیوں کو مقررہ مقدار میں تیل کا ذخیرہ رکھنے کا پابند بنایا جائے، کمپنیوں کے ڈپوز ٹرمینلز ریٹیل آوٹ لیٹس میں ذخائر کا جائرہ لیا جائے، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ملک میں تیل کا 20 روز کا سٹاک یقینی بنائیں، اوگرا کمپنیوں کے آئل ڈپوز کی چیکنگ کے لئے ٹیمیں مقرر کرے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرول کی قلت کی وجہ سے پیٹرول پمپ بند ہو گئے تھے۔ بیشتر شہروں سے ایسی خبریں سامنے آتی رہی ہیں جس میں شہریوں کو پیٹرول کی وجہ سے مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑتا رہا ہے۔ اس کے علاوہ خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ دو مہینوں سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوتی جا رہی تھی جس کے بعد عوام میں ریلیف دیکھنے میں آیا تھا۔

لوگ پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سےخوش نظر آ رہے تھے۔ لیکن اب قیمت کم ہونے کے ساتھ ساتھ پیٹرول کی قلت پیدا ہونے کا خطرہ بھی پیدا ہو گیا ہے جس کے بعد صورتحال کنٹرول کرنے کے لئے پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اوگرا ریگولیٹر ہونے کی وجہ سے کمپنیوں کے لیے ہدایات جاری کرے، اوگرا ملک میں تیل کا بحران پیدا ہونے سے روکنے کے لئے اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :