اسرائیل میں کرونا سے ہلاکتیں 285 ہو گئیں، 17106 افراد متاثر

6اسرائیلی فوجی متاثر ہوئے ،286اہلکاروںکو کرونا کے شبے میں قرنطینہ منتقل کیا گیا ،وزارت صحت

منگل 2 جون 2020 16:00

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کرونا کی وبا کی وجہ سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کیدوران مزید متعدد مریض ہلاک ہوگئے جس کیبعد اسرائیل میں کرونا سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 285 ہوگئی ہے جب کہ مصدقہ رجسٹرڈ افراد کی تعداد 17106 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

عبرانی اخبارکی رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 285 ہوگئی ہے کہ 17 ہزار 106 افراد وبا کا شکار ہوئے ہیں۔

ان میں سے 33 کی حالت خطرے میں ہے۔اخباری رپورٹ کے مطابق کرونا سے 36 اسرائیلی فوجی متاثر ہوئے جب کہ 286 اسرائیلی فوجیوں کو کرونا کے شبے میں قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔ادھر اسرائیلی وزارت تعلیم اور وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اسکولوں کے اساتذہ کے کرونا کے ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں تاکہ اسکول کھولنے سے قبل اس بات کی تصدیق کی جائے کہ اساتذہ کرونا کا شکار نہیں ہیں۔