ہانگ کانگ کے لوگوں کے لیے اپنے دروازے کھولنے کے آپشن پر غور کر رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ

منگل 2 جون 2020 17:13

ہانگ کانگ کے لوگوں کے لیے اپنے دروازے کھولنے کے آپشن پر غور کر رہے ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکہ چین کے نیشنل سکیورٹی قانون کی منظوری کے بعد ہانگ کانگ کے لوگوں کے لیے اپنے دروازے کھولنے کے آپشن پر غور کر رہا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے امریکی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے حوالے سے بتایا کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ہانگ کانگ سے متعلق امیگریشن کوٹہ یا ویزا بارے معلومات فراہم کیے بغیر کہا کہ وہ ابھی ان معاملات پر غور کر رہے ہیں۔

انہوں نے ہانگ کانگ کے شہریوں کے ملک میں داخلے اور اپنی کاروباری تخلیقی صلاحیتیں استعمال کرنے سے متعلق کہا کہ ہم اس پر غور کر رہے ہیں لیکن میں قطعی طور پر یہ نہیں جانتا کہ یہ کیسا رہے گا کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ برطانیہ کے ہانگ کانگ کے ساتھ مختلف تعلقات ہیں اور ہانگ کانگ کے بہت سے لوگ برطانوی پاسپورٹ رکھتے ہیں لہذا ہانگ کانگ اور برطانیہ کے درمیان ایک طویل تاریخ ہے اور یہ بہت مختلف ہے لیکن ہم اس پر غور کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مائیک پومپیو نے چینی طلبہ کے اعلی تعلیم کی غرض سے امریکہ میں داخلے پر پابندی سے متعلق کہا کہ یہ پابندی صرف ایسے گریجویٹ طلبہ پر عائد ہو گی جو مخصوص شعبوں میں تحقیق کر رہے ہیں تاہم چینی حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ایسے طلبہ کی تعداد بہت کم ہے۔