11کڑور کی آبادی والے صوبے میں 92ہزار ٹیسٹ تشویشناک ہے‘عظمی بخاری

نالائق حکومت نے غریب عوام کو کرونا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے‘سیکرٹری اطلاعات (ن) لیگ پنجاب

منگل 2 جون 2020 17:18

11کڑور کی آبادی والے صوبے میں 92ہزار ٹیسٹ تشویشناک ہے‘عظمی بخاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 11کڑور کی آبادی والے صوبے میں 92ہزار ٹیسٹ تشویشناک ہے،یاسمین راشد اگر لوگوں نے اپنی حفاظت خود کرنی ہے تو آپ گھر جائیں،نالائق حکومت نے غریب عوام کو کرونا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔یاسمین راشد نے کل خود کہا ہم مزید ٹیسٹ نہیں کرینگے۔

یاسمین راشد صاحبہ پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران 4ہزار کیسز رپورٹ ہونے پر قوم کو مبارکبادیں دے رہی ہیں ۔یاسمین راشد صاحبہ آپ کی کارکردگی سے آپ کی جماعت کے ایم پی اے اور ایم این ایز مطمئن نہیں ہیں۔حکومت کی پالیسی’’جاگتے رہنے ساڈے تے نہ رہنا۔پنجاب حکومت جان بوجھ کے ٹیسٹنگ کی تعداد نہیں بڑھارہی۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا یاسمین راشد کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہاہماری اطلاعات کے مطابق پنجاب میں اس وقت روزانہ پانچ سو سے ایک ہزار سے زائد کرونا ٹیسٹ نہیں ہو رہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم اور یاسمین راشد بار بار قوم کو کرونا کے کم پھیلائو پر مبارکیں دے رہے ہیں۔حکمرانوں کیلئے قوم کو ایسی مبارکیں دینا باعث شرمندگی ہے۔کرونا کو کنٹرول کرنے میں حکومت کی حکمت عملی پریس کانفرنسز اور بیانات تک محدود ہے۔گرائونڈ پر حکومت کی کارکردگی صفر جمع صفر ہے۔شعبہ صحت سے وابستہ افراد کی تیزی سے اموات نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔دو ماہ پہلے یاسمین راشد نے کہا ہر شخص کیلئے ماسک پہننا لازمی نہیں ہے۔آج وفاق سے پنجاب تک حکومتیں ہر شہری کیلئے ماسک لازمی قراردے رہی ہیں۔شہبازشریف حکومت کے فراہم کردہ وینٹی لیٹرز کے علاوہ پنجاب میں ایک وینٹی لیٹر کا بھی اضافہ نہیں ہوا۔