Live Updates

کراچی سے منتخب پیپلزپارٹی کے قومی اسمبلی کے ارکان نے ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کیلئے آئینی درخواست دائر کردی

ہمارے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز وفاقی حکومت نے روک دئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے 18 اراکین اسمبلی کو فنڈز جاری کردئے ہیں،درخواست گزار

منگل 2 جون 2020 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) کراچی سے منتخب پیپلزپارٹی کے قومی اسمبلی کے تین اراکین نے ترقیاتی فنڈز فراہمی کے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی پٹیشن دائر کردی ہے، رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت فنڈز روک عوام سے دشمنی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ مین پیپلز پارٹی رہنما قادر پٹیل، آغا رفیع اللہ اور جام عبدالکریم بجار نے کی جانب سے فنڈ نہ دینے کے خلاف درخواست دائر کردی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کے ہمارے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز وفاقی حکومت نے روک دئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے 18 اراکین اسمبلی کو فنڈز جاری کردئے ہیں۔

درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں قادر پٹیل نے کہا کہ فنڈز روک کر وفاقی حکومت ملیر اور کیماڑی کی عوام سے دشمنی کر رہی ہے۔رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے کہا پی ٹی آئی والے ٹائیگر، شیرو نہ بنے صرف انسان بنے یہ ان کا قوم ہر احسان ہوگا۔قادر پٹیل نے کہا اللہ رحم کرے پی ٹی آئی کی حکومت سے جان نہیں چھوٹی تو کورونا پہنچ گیا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات