Live Updates

ہمارے پاس صرف 4 سے 5 پلازمہ بیگز رہ گئے ہیں، ڈاکٹر طاہر شمسی

لوگوں کو شاید ہم اپنی بات سمجھا نہیں پا رہے، پلازمہ عطیہ کرنا بہت زیادہ ضروری ہے، میری لوگوں سے اپیل ہے کہ جو افراد کورونا سے صحت یاب ہو رہے ہیں، وہ پلازمہ عطیہ کریں، ماہر امراض خود ڈاکٹر طاہر شمسی

Khurram Aniq خُرم انیق منگل 2 جون 2020 17:09

ہمارے پاس صرف 4 سے 5 پلازمہ بیگز رہ گئے ہیں، ڈاکٹر طاہر شمسی
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-02مئی2020ء) پلازمہ عطیہ کرنے کے حوالے سے ملک میں انتہائی پریشان کن صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ان کے پاس صرف 4 سے 5 پلازمہ بیگز رہ گئے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ ان کے یہ بیگر اگلے 12 گھنٹوں میں ختم ہو سکتے ہیں۔

گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو شاید ہم اپنی بات سمجھا نہیں پا رہے، پلازمہ عطیہ کرنا بہت زیادہ ضروری ہے، میری لوگوں سے اپیل ہے کہ جو افراد کورونا سے صحت یاب ہو رہے ہیں، وہ پلازمہ عطیہ کریں۔
مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں پلازمہ عطیہ کرنے کی اشد ضرورت ہے، صحت یاب ہونے والے افراد پلازمہ عطیہ نہیں کرتے جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی کی جان بچانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پروگرام میں موجود رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب اور رہنما پاکستان تحریک انصاف زرتاج گل نے بھی اپنے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ پلازمیہ عطیہ کرنے کے حوالے سے ہمارے ڈاکٹروں کے ساتھ تعاون کریں۔ یاد رہے کہ پوری دنیا کی طرح اس وقت پاکستان میں بھی کورونا وائرس نے اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

پاکستان میں خوش آئند بات یہ ہے کہ ہمارے ہاں متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کے ساتھ لوگوں کی ایک بڑی تعداد صحت یاب بھی ہو رہی ہے، ان کا علاج پلازمہ کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ لیکن اب ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ان کے پاس صرف 4 سے 5 پلازمہ بیگز رہ گئے ہیں جو کہ ایک پریشان کرنے والی صورتحال ہے۔ پاکستان میں مجموعی کیسز کی تعداد کی بات کی جائے تو پاکستان میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 1644 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 77837 تک پہنچ گئی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات