ملک کے نامور ماہر تعلیم پروفیسر الطاف حسین نظامی انتقال کر گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 2 جون 2020 17:32

ملک کے نامور ماہر تعلیم پروفیسر الطاف حسین نظامی انتقال کر گئے
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ملک کے نامور ماہر تعلیم پروفیسر الطاف حسین نظامی انتقال کر گئے جن کی آج نماز جنازہ ادا کردی گئی تفصیلات کیمطابق ملک کے نامور ماہر تعلیم پروفیسر الطاف حسین نظامی انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ آج جنازہ گاہ میں ادا کی گئی جس میں ڈاکٹر سلیم اختر سلیم چوہدری،راجہ محمد عارف ایڈووکیٹ،طارق محمود جنجوعہ ایڈووکیٹ،اعجاز ڈار کے علاوہ تمام طبقہ ہائے فکر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ان کی وفات پر سابق رکن قومی اسمبلی راجہ محمد اسد خان ، سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری سعید اقبال ،ممتاز صحافی آصف جنجوعہ،سابق رکن پنجاب بار کونسل راجہ شکیل احمد ایڈووکیٹ ،عاطف شکیل ایڈووکیٹ،مسلم لیگ ن کے رہنماؤں ، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں ،ماہرین تعلیم اور دیگر لوگوں نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے مغفرت جبکہ ان کے لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔