صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا شہید بلال خان کے گھر تعزیت اور فاتحہ خوانی

ملزمان کسی قسم کی رعایت کے مستحق انہیں سخت سزا دی جائے گی

منگل 2 جون 2020 18:12

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ ملزمان کسی قسم کی رعایت کے مستحق انہیں سخت سزا دی جائے گی۔کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں۔ ملزمان کو ہر صورت قانون کے مطابق سزادی جائے گی مظلومین کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو شہید بلال خان کے گھر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملزمان کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیںانہیں سخت سزا دی جائے گی۔کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں۔ ملزمان کو ہر صورت قانون کے مطابق سزادی جائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ مظلومین کو انصاف فراہم کیا جائے گا اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیرداخلہ نے غمزدہ لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ملزمان کسی صورت بھی قانون سے بچ نہیں پائیں گے اور اُنہیں اس گھناو،ْ نے فعل کی سزا ضرور ملے گی۔

متعلقہ عنوان :