بلاول بھٹو زرداری کا جسٹس (ر)شریف حسین بخاری کے انتقال پراظہار رنج وغم

منگل 2 جون 2020 18:15

بلاول بھٹو زرداری کا جسٹس (ر)شریف حسین بخاری کے انتقال پراظہار رنج وغم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جسٹس (ر)شریف حسین بخاری کے انتقال پران کے صاحبزادے سید عمر شریف بخاری سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین کا سایہ سر سے اٹھ جائے تو الفاظ اس دکھ کا احاطہ نہیں کر سکتے، آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

(جاری ہے)

دعاگو ہوں، اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں درجات اور سوگواروں کو صبر عطا فرمائے۔بلاول بھٹو زرداری نے جسٹس (ر) شریف حسین بخاری کی پارٹی،کشمیر کاز اور ملک کے لیئے خدمات پر انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا