مرحوم منیر اورکزئی کی قوم و ملک کے لیئے خدمات کو یاد رکھا جائے گا،چیئرمین پیپلزپارٹی

منگل 2 جون 2020 18:18

مرحوم منیر اورکزئی کی قوم و ملک کے لیئے خدمات کو یاد رکھا جائے گا،چیئرمین ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مرحوم منیر اورکزئی کی قوم و ملک کے لیئے خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔دعاگو ہوں، اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس اور غمزدہ خاندان کو صبر عطا فرمائے۔قوم کو مہلک کرونا وائرس سے انتھائی محتاظ رہنے کی ضرورت ہے۔