تمام ریسکیو اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، طیارہ حادثہ متاثرین

منگل 2 جون 2020 18:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) عید سے دو روز قبل جمعتہ الوداع کے دن حادثے کا شکار ہونے والے کراچی طیارے حادثے کے متاثرین کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثہ میں ہم لوگ خوش قسمتی سے بچ گئے، تمام ریسکیو اداروں کا شکریہ اداکرتے ہیں۔

(جاری ہے)

حادثے کے فورا بعد کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے متاثرین کا کہنا تھا کہ طیارہ گرنے کے فورا بعد رینجرز جلدی پہنچ گئی تھی جنہوں نے ہمیں ریسکیو کیا۔

طیارے حادثے متاثرین کا گھروں کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم 1999 سے یہاں رہ رہے ہیں۔متاثرین کا کہنا تھا کہ حادثے میں 21 مکان 20 موٹرسائیکلیں 16 گاڑیاں جل گئیں ہیں۔خیال رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ اے 320 کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوا تھا۔