پیٹرول سستا ہوگیا لیکن ملک سے مہنگائی کم نہیں ہو رہی،جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی

منگل 2 جون 2020 18:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری ،مولانا ابرار احمد رحمانی،ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری،علامہ سید عبد القادر شیرازی،مفتی ناصر خان ترابی،مفتی عبد الحق سیفی،مولانا الطاف قادری ، علامہ کامران قادری،سید رفیق شاہ نے پیٹولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ توانائی سے لیکر ،ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیاء ضروریہ کے نرخوں میں اسی حساب سے کمی ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

پیٹرولیم نرخوں میں کمی کے حقیقی ثمرات سے عوام محروم ہیںمہنگائی میں ذرا بھی کمی دیکھنے میں نہیں آ رہی۔ ایک بیان میں رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پیٹرول سستا ہوگیا لیکن ملک سے مہنگائی کم نہیں ہو رہی، ایسی کمی کا کیا فائدہ جس کے فوائد عوام تک نہ پہنچ سکیں۔مرغی،سبزی ،گوشت،دالیں اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اس پر حکومت کا کنٹرول نظر نہیں آتا۔ ایندھن کے دام نیچے آنے کے حقیقی ثمرات عوام کو مہنگائی میں کمی کی صورت میں منتقل کرنا ضروری ہیں ۔