اداکارہ عظمیٰ خان پر تشدد کا معاملہ، گزشتہ روز لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں ڈیل ہوئی، میاں داؤد ایڈووکیٹ

ابتدائی طور پر ملک ریاض نے 4 کروڑ کی آفر کی تھی لیکن اسے منع کر دیا گیا تھا لیکن اب قیمت بڑھنے اور قابل یقین لوگوں کی شمولیت کے بعد ڈیل ہو گئی ہے، میاں داؤد ایڈووکیٹ کی اردوپوائنٹ لائیو انٹرویو میں گفتگو

Khurram Aniq خُرم انیق منگل 2 جون 2020 18:08

اداکارہ عظمیٰ خان پر تشدد کا معاملہ، گزشتہ روز لاہور کے ایک مقامی ہوٹل ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-02جون2020ء) اداکارہ عظمیٰ خان پر تشدد کا معاملہ۔ اس سارے واقعے کے عینی شاہد میاں داؤد ایڈووکیٹ نے اردوپوائنٹ کے لائیو انٹرویو میں بات کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ روز لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں ڈیل ہوئی ہے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر ملک ریاض نے 4 کروڑ کی آفر کی تھی لیکن اسے منع کر دیا گیا تھا لیکن اب قیمت بڑھنے اور قابل یقین لوگوں کی شمولیت کے بعد ڈیل ہو گئی ہے۔

ایڈووکیٹ میاں داؤد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ایک وقت ایسا بھی آیا تھا کہ پنجاب کی کچھ سیاسی شخصیات کی شمولیت کے بعد ملک ریاض نے آفر کی گئی رقم دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اس وقت تک اداکارہ کی جانب سے بھی ڈیل نہیں کی جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

لیکن جیسے ہی اداکارہ کو اس شخص کا فون آیا جس نے ان کو کیریئر بنانے میں مدد کی تھی، عظمیٰ خان نے ڈیل کر لی۔

ایڈووکیٹ میاں داؤد نے انشکاف کیا ہے کہ گزشتہ رات ہونے والی ڈیل میں جب پر اعتماد لوگ شامل ہو گئے، اس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ صبح عدالت میں جا کر عظمیٰ خان اپنی بہن سمیت بیان جمع کروائیں گی اور ایف آئی آر واپس لے لیں گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل کل سے ایسی خبریں گردش کر رہی تھیں۔ اس سے قبل اداکارہ کے وکیل بھی اس کیس سے پیچھے ہٹ گئے تھے جس کے بعد تاثر پایا جا رہا تھا کہ ڈیل ہو گئی ہے۔

تا ہم آج ایف آر واپس لے کر عظمیٰ خان نے اس شک کو یقین میں تبدیل کر دیا ہے کہ شاید ڈیل ہو گئی ہے۔ لیکن اب اس ڈیل کی خبروں کی اس سارے واقعے کے عینی شاہد میاں داؤد ایڈووکیٹ نے اردوپوائنٹ کے لائیو انٹرویو میں بات کرتے ہوئے بتایا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں ڈیل ہوئی ہے۔ ابتدائی طور پر ملک ریاض نے 4 کروڑ کی آفر کی تھی لیکن اسے منع کر دیا گیا تھا لیکن اب قیمت بڑھنے اور قابل یقین لوگوں کی شمولیت کے بعد ڈیل ہو گئی ہے۔