دیر سب ڈویڑن کے مختلف یوٹیلٹی سٹورز کا معائنہ

منگل 2 جون 2020 18:40

دیربالا۔02 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) دیر سب ڈویڑن میں یوٹیلٹی سٹورز کے خلاف خودساختہ قیمتیں وصول کرنے کے بارے میں پاکستان سیٹزن پورٹل پر شکایت کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر بالا خالداقبال خٹک کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ ھیڈ کوارٹر دیر ’’اعجاز اختر‘‘ نے دیر سب ڈویڑن کے مختلف یوٹیلٹی سٹورز کا معائنہ کیا جہاں پر اشیاء ضروریہ کی رسیدیں چیک کی گئی اور سٹورز کے منیجرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس مسلے میں تحریری جواب پیش کریں اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں عوام کو کسی قسم کی شکایت کا موقع نہ دے بصورتِ دیگر ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر دیر بالا خالداقبال خٹک کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ ھیڈ کوارٹر دیر ’’اعجاز اختر‘‘ نے تحصیل براول بازار کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

جہاں پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور معیار کو چیک کیا گیا۔اس دوران انہوں نے حکومت کی جانب سے ''COVID19'' کی پیروی کے سلسلے میں آگاہی مھم بھی چلائی معائنہ کے دوران قصائیوں،مرغیوں،سبزیوں،پھلوں کی قیمتوں اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا تجاوز کٴْنندگان کیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔

کرونا وائرس کے تناظر میں بازار میں احتیاطی تدابیر اور ''SOP,s'' کے سلسلے میں اعلانات کرنے کیلئے تحصیلدار براول ''رحمٰن اللہ خان'' کو ہدایت کی گئے اخر میں متعدد دکانداروں کو سختی سے خبردار کیا گیا کہ خودساختہ قیمتیں وصول کرنے اور ذائدالمعیاد اشیاء فروخت کرنے سے گٴْریز کریں بصورتِ دیگر ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کیجائے گی۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر دیر بالا خالداقبال خٹک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر واڑی سّید گٴْلفام عباس شاہ نے پرائم منسٹر ٹائیگر فورس کے اہلکاروں کے ساتھ ملاقات کی اور ان کو واڑی سب ڈویڑن کے مختلف مقامات میں اپنے فرائض نہایت ایمانداری سے سرانجام دینے کی تاکید کی۔

ٹائیگر فورس کے اہلکاروں نے اسسٹنٹ کمشنر کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت کے ''SOP,s'' کو گھر گھر تک پہنچایا جائے گا اور ھر صورت حکومت کے جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :