اسفندیارولی خان کا منیراورکزئی کی وفات پرافسوس کااظہار

منگل 2 جون 2020 18:40

اسفندیارولی خان کا منیراورکزئی کی وفات پرافسوس کااظہار
پشاور۔02 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے ضلع اورکزئی سے رکن قومی اسمبلی اور جے یو آئی (ف) کے رہنما منیراورکزئی کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے اور انکی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں اسفندیارولی خان نے مرحوم منیر خان اورکزئی کے خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالی سے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اے این پی لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔