Live Updates

الله کی شان کہ مریم اورنگزیب اب مینجمنٹ پر بھی گفتگو فرمائیں گی،ڈاکٹر شہباز گل

منگل 2 جون 2020 18:43

الله کی شان کہ مریم اورنگزیب اب مینجمنٹ پر بھی گفتگو فرمائیں گی،ڈاکٹر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کے انتقال پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم نے مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم اورنگزیب کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ الله کی شان کہ مریم اورنگزیب اب مینجمنٹ پر بھی گفتگو فرمائیں گی، پوری دنیا میں وینٹیلیٹرز کی کمی ہے اور یہ فرما رہی ہیں کہ جہاں دباؤ کم ہے وہاں سے زیادہ دباؤ والے ہسپتالوں میں منتقل کرنا غلط پالیسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم صاحبہ کی منطق سن کر ان کی بات پر یقین آ جاتا ہے کہ نواز شریف ایک نشہ ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات