شمالی وزیرستان میں احساس کیش پروگرام کے تحت مستحقین میں باقاعدہ امداد تقسیم

منگل 2 جون 2020 18:51

شمالی وزیرستان۔02 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) ضلع شمالی وزیرستان میں احساس کیش پروگرام کے تحت مستحقین میں باقاعدہ امداد تقسیم کی گئی اور اس ضمن ضروری اقداما ت کئے گئے تھے۔ کورونا وائر س کے پھیلائو کے سبب تمام SOPsکا خاص خیال رکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے ہدایت کی تھی کہ امداد کی تقسیم کے دوران کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنا ئے جائے ، تمام سنٹرزجہاں امداد تقسیم کی جارہی تھی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دولت خان، اسسٹنٹ کمشنر فواد خٹک، اسسٹنٹ کمشنر میرعلی عبدالصمد، اسسٹنٹ کمشنر رزمک حمزہ ظہور نے وزٹ کئے ۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دولت خان نے کہا کہ لوگوں کو امداد کی تقسیم کے دوران سماجی دوری کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے اور اس ضمن تما م ضروری اقداما ت اُٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہاتھ ملانے ، گلے ملنے اور بھیٹر والی جگہوں میں جانے سے پرہیز کریں اور اپنے اپ اور اپنے عزیز و اقارب کو اس موذی وائرس سے بچانے میں کردار ادا کریں۔