Live Updates

پی ٹی آئی آزادکشمیر کا جسٹس شریف حسین بخاری کی رحلت پر گہرے رنج وغم کا اظہار

منگل 2 جون 2020 18:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) پاکستان تحریک انصاف آزادجموں وکشمیر ممتاز قانون دان اور کشمیر ایکشن کمیٹی لاہور کے صدر جسٹس شریف حسین بخاری کی رحلت پر گہرے رنج وغم اور مرحوم کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کشمیری قوم ایک عظیم انسان اور حریت پسند کھو بیٹھی ہے جس نے ساری زندگی کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کی اور تقسیم کشمیر کے ہر فارمولے کو مسترد کیا۔

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام ایک بہت بڑے قانون دان، سیاستدان، منصف، معلم اور حریت فکر کے علمبردار سے محروم ہوگئی۔ انہوں نے تحریک انصاف کی لیڈرشپ اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ اور ان کے مداحوں کے لیے صبر کی توفیق کی دعا کریں۔ یادرہے کہ گزشتہ روز لاہور میں شریف حسین بخاری کی تدفین کی گئی جن کا تعلق بارہ مولہ مقبوضہ کشمیر سے تھا۔ وہ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن اور لاہور ہائی کے جج رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات