ڈیرہ اسماعیل خان، ضلع بھر کی عدالتیں طویل لاک ڈائون کے بعد مکمل طور پر کھل گئیں

منگل 2 جون 2020 20:56

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) ضلع بھر کی عدالتیں طویل لاک ڈائون کے بعد مکمل طور پر کھل گئیں۔ایس ای پیز کے تحت ججز، وکلاء، عدالتی عملے اور سائلین کیلئے ماسک اور دستانے لازمی قرار دیئے گئے ہیں۔بغیر کال کے تمام افراد، وکلاء اور پولیس کا عدالت میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لاک ڈائو ن ختم ہونے سے ضلع بھر کی خصوصی عدالتیں انسداد دہشت گردی، لیبر ،اینٹی کرپشن سمیت دیگر عدالتیں بھی کھل گئی ہیں اور تمام عدالتوں میں اہم نوعیت کے ساتھ ریگولر کیسوں کی سماعت بھی شروع ہوگئی ہے، خواتین ججز بھی چھٹیاں ختم ہونے پر عدالتوں میں پہنچ گئی ہیں۔کورونا سے بچائو کیلئے ایس او پیز کے تحت عدالتوں میں سماجی فاصلوں پر پابندی لازمی ہے۔