عارف والا،پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون، دوافرادگرفتار،2500 گرام چرس،ناجائزاسلحہ برآمد

منگل 2 جون 2020 20:54

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون دوافرادگرفتار،2500 گرام چرس اورناجائزاسلحہ برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 143/EBکے نزدیک تھانہ صدر پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محسن سرور کو گرفتارکرکے 2500گرام چرس برآمد کرلی جبکہ نواحی گائوں 73/EBکے کرسچن قبرستان سے آصف کو ناجائز پسٹل30 بور سمیت رنگے ہاتھوںگرفتارکرلیا۔