لاہورمیں کورونا سے پھیلائو کے متعلق حکومت پنجاب کی رپورٹ تشویشناک ہے، ترجمان پیپلز پارٹی

ملک کے دوسرے بڑے شہر کی چھ فیصد آبادی کے کورونا میں مبتلا ہونے کا خدشہ خطرے کی گھنٹی ہے، مصطفی نواز کھوکھر

منگل 2 جون 2020 21:16

ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ لاہورمیں کورونا سے پھیلائو کے متعلق حکومت پنجاب کی رپورٹ تشویشناک ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ملک کے دوسرے بڑے شہر کی چھ فیصد آبادی کے کورونا میں مبتلا ہونے کا خدشہ خطرے کی گھنٹی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب کی رپورٹ کو دبا کر کون سے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے وزیراعظم کورونا کو نزلہ زکام ، گورنر سندھ لاک ڈائون کو فیشن کہتے رہے۔

انہوںنے کہاکہ اگر لاہور میں چھ فیصد لوگ متاثر ہونے کا خدشہ ہے تو یہی حال ملک کے دیگر بڑے شہروں کو بھی ہو سکتا ہے ، حکومت بتائے کہ کیا کورونا پر حقائق چھپا کر ہرڈ امیونٹی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بیانات سے کورونا ختم ہوتا تو پھر صدر ٹرمپ کی تقاریر سے امریکہ کب کا کورونا سے پاک ہو چکا ہوتا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان حکومت کورونا پر قابو پانے والے ممالک کے بجائے پھیلانے والوں کی پیروی کیوں کر رہی ہے ،۔